انجمنِ حسینیہ واہ کینٹ کے الیکشن میں پینل بی کی کامیابی، شیعہ علماء کونسل وفد کی مبارکباد
شیعیت نیوز : انجمنِ حسینیہ واہ کینٹ کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے پینل بی کے ممبران و سپورٹران کو مبارکباد دینے کے لیے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے مرکزی امامبارگاہ حیدر روڈ واہ کینٹ کا دورہ کیا۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد میں مرکزی رہنماء و سابق مرکزی ناظم اعلیٰ جعفریہ یوتھ برادر سید اظہار بخاری، سابق صوبائی جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب علامہ سید جعفر نقوی، سابق صوبائی آرگنائزر خیبر پختونخوا علامہ سید زاہد حسنین بخاری، سابق ڈویژنل صدر راولپنڈی ڈویژن علامہ غلام قاسم جعفری، سید عباس شیرازی (نائب صدر ضلع راولپنڈی)، سید چراغ علی نقوی (صدر تحصیل ٹیکسلا)، سید ذیشان نقوی (ڈپٹی جنرل سیکرٹری) اور سید اصغر کاظمی (فنانس سیکرٹری) شامل تھے۔
اس موقع پر وفد کا استقبال ممبر تحصیل مشاورتی کونسل برادر شفیق حیدر، سید کاظم حسین شاہ کاظمی، سید مجتبی کاظمی اور سید کرامت ہمدانی نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سیلاب ریلیف کمیٹی کا آن لائن اجلاس، آئندہ لائحہ عمل طے
شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل ٹیکسلا بھابھڑہ یونٹ کے ذمہ دار سید وسیم عباس کاظمی نے یونٹ کے اراکین کے ہمراہ شرکت کی۔ میزبان انتظامیہ کی جانب سے بزرگ تنظیمی کارکن سید کرامت ہمدانی نے مرکزی مسجد و امامبارگاہ کی تاریخ، انجمنِ حسینیہ کے تنظیمی ڈھانچے اور الیکشن مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
وفد کی ترجمانی کرتے ہوئے تحصیل صدر سید چراغ علی نقوی نے نو منتخب ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ کامیابی برقرار رکھنے کے لیے علماء و مؤمنین کی خدمت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے مسجد و امامبارگاہ کی بہترین خدمت کے لیے تجاویز بھی دیں۔
علمائے کرام نے اپنی گفتگو میں مبارکباد اور خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور مؤمنین کے درمیان اتحاد و وحدت قائم رکھنے پر زور دیا۔
انجمنِ حسینیہ واہ کینٹ کے نو منتخب صدر برادر محمد ہادی، نائب صدر برادر محمد حسن اور دیگر ذمہ داران کو ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر تحصیل ٹیکسلا کی جانب سے اعزازی یاعلی مدد کی شیلڈز بھی بطورِ ہدیہ پیش کی گئیں۔
نو منتخب صدر برادر محمد ہادی نے اپنے خطاب میں وفد کا شکریہ ادا کیا جبکہ آخر میں خطیبِ مرکزی مسجد واہ کینٹ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے دعا کروائی۔







