اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

علی پور میں سیلاب متاثرین کے لیے جے ڈی سی کے ہنگامی کیمپس قائم

ظفر عباس: جے ڈی سی ہمیشہ وہاں پہنچتی ہے جہاں حکومتی ادارے ناکام ہو جائیں

شیعیت نیوز : حالیہ سیلاب کے باعث علی پور ضلع مظفرگڑھ میں شدید تباہی ہوئی ہے اور متعدد خاندان اپنی بنیادی ضروریات سے محروم ہو گئے ہیں۔ ایسے میں جب دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں کے لیے موجود نہیں تھے، جے ڈی سی نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپ قائم کر کے متاثرین کی خدمت شروع کر دی ہے۔

جے ڈی سی نے علی پور میں 24 گھنٹے کھانے پینے اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے کچن اور کیمپنگ انتظامات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے جے ڈی سی کے رضاکار دن رات کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ سید احمد اقبال رضوی اور تنظیمی کارکنان کی خیمہ بستیوں میں متاثرین کو راشن اور ضروریاتِ زندگی فراہم

جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے کہا:
"ہم علی پور کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جے ڈی سی ہمیشہ ایسے حالات میں آگے بڑھتی ہے جہاں حکومتی ادارے کام کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ ہمارا مقصد متاثرین کی فوری مدد اور انسانی خدمت کو یقینی بنانا ہے۔”

جے ڈی سی کی یہ کاوش علاقے میں انسانی خدمت اور اجتماعی ذمہ داری کا عملی مظاہرہ ہے، اور ادارہ ہر قدم پر سیلاب زدگان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button