"مدرسہ آزاد” تعلیمی منصوبہ علمی میدان میں حوزوی اصیل روایت کے احیاء کا بہترین موقع ہے، آیت اللہ اعرافی

15 ستمبر, 2025 16:36

شیعیت نیوز: حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ اعرافی نے مرکز مدیریت حوزہ علمیہ کے ذمہ داران اور مدیران کے اجلاس میں تحولی منصوبہ "مدرسہ آزاد” کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ درسی ماڈل فقہ و اصول کے دروسِ سطح ایک کو ہدایت شدہ طور پر آزاد کرنے کے لیے اساتید اور مختلف ماہرین کی آرا سے تیار کیا گیا ہے اور حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کی منظوری کے بعد نفاذ کے مرحلے میں ہے۔

انہوں نے منصوبے کے اہم مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ "مدرسہ آزاد” کا مقصد طلبہ کو استاد اور درس کے انتخاب میں زیادہ تنوع و آزادی فراہم کرنا، علمی گہرائی اور تحصیلی ارتقاء پیدا کرنا، درسِ آزاد کی اصیل حوزوی روایت کو محفوظ و مضبوط بنانا اور تحصیل و تدریس کی ہمزمان سنت کو احیا کرنا ہے تاکہ طلبہ کے لیے نئے مواقع فراہم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سیلاب ریلیف کمیٹی کا آن لائن اجلاس، آئندہ لائحہ عمل طے

آیت اللہ اعرافی کے مطابق اس منصوبے کی اہم خصوصیات میں شامل ہیں:

  • طلبہ کو استاد کے انتخاب میں آزادی

  • بعض متون کا اختیاری ہونا

  • طلبہ کے لیے مدرسہ آزاد اور نئے مدرسے میں منتقلی یا بطور مہمان شریک ہونے کی سہولت

  • اساتید و مدیران کی جانب سے علمی رہنمائی

  • اساتید کو تدریس کی آزادی

مدیر حوزہ علمیہ نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے نفاذ کے ساتھ، جو حرم مطہر اور مدرسہ فیضیہ کو محور بنا کر شروع ہو رہا ہے، درسی کلاسوں میں طلبہ کی بھرپور شرکت ہوگی اور تعلیم و تعلم کے میدان میں زیادہ انگیزہ پیدا ہوگا۔ اساتید اور طلبہ زیادہ فعال کردار ادا کر سکیں گے اور مقررہ وقت سے پہلے درس کے انتخاب و رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے۔

3:22 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔