علامہ سید احمد اقبال رضوی اور تنظیمی کارکنان کی خیمہ بستیوں میں متاثرین کو راشن اور ضروریاتِ زندگی فراہم
ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کی جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کی خدمت، امدادی سرگرمیاں جاری

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نائب چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقے کوٹلہ چاکر، کبیر والا، ملتان میں متاثرین کی مدد کے لیے راشن سمیت امدادی سامان لے کر پہنچے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ برادر سخاوت اور ارشاد بنگش بھی موجود تھے۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع خانیوال کی جانب سے دریائے چناب کے سیلاب متاثرین کے لیے کبیر والا اور گردونواح کے متاثرہ علاقوں — جن میں عبدالحکیم مائی، صفورہ کنڈ، سرگانہ، قتال پور اور حویلی کورنگا شامل ہیں — میں خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں۔ ان خیمہ بستیوں میں روزانہ کی بنیاد پر متاثرین کو راشن اور دیگر ضروریاتِ زندگی فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : “طالبان بچوں سے زیادتی، قرآن کی بے حرمتی اور مساجد کی توہین کرتے تھے، ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد کا اعترافی بیان
پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایم ڈبلیو ایم کی امدادی سرگرمیوں میں علماء اور کارکنان پیش پیش ہیں۔ اس کارِ خیر میں سید عدیل زیدی، عبدالحکیم سے برادر مختار حسین اور جواد رضا جوئیہ اپنے متاثرہ بھائیوں کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔
ایم ڈبلیو ایم کی اپیل
مصیبت کی اس گھڑی میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دیں۔ عطیات، پکا پکایا کھانا، خشک راشن، ادویات، خیمے اور مچھر دانیاں جمع کروانے کے لیے تنظیمی نمائندوں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔