ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سیلاب ریلیف کمیٹی کا آن لائن اجلاس، آئندہ لائحہ عمل طے
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدارت سیلاب ریلیف کمیٹی کے صوبائی کوآرڈینیٹرز کا ایک اہم آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں مرکزی رہنماؤں جناب سید اسد عباس نقوی (مرکزی سیکرٹری سیاسیات)، جناب سید ناصر عباس شیرازی (مرکزی آرگنائزر) اور جناب سید ظہیر عباس نقوی (مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری) نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تازہ صورتحال، 4 ستمبر کے فیصلوں کا جائزہ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : شیعہ اور سنی متحد ہو کر عالمی سامراجی قوتوں کا مقابلہ کریں اور فلسطین کے مسلمانوں کی بھرپور مدد کریں، علامہ مقصود ڈومکی
اجلاس کے دوران صوبائی کوآرڈینیٹرز نے اپنے اپنے صوبوں کی تفصیلی رپورٹس پیش کیں جس کے بعد وائس چیئرمین نے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ ریلیف فنڈز کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا گیا اور صوبائی و ضلعی سطح پر اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
اجلاس میں شریک صوبائی کوآرڈینیٹرز:
-
آغا سید حسین زیدی، سید غضنفر علی نقوی (سنٹرل پنجاب)
-
علامہ قاضی نادر حسین علوی، غلام حسنین انصاری (جنوبی پنجاب)
-
علامہ سید ظفر عباس، علامہ ولایت حسین (بلوچستان)
-
علامہ سید علی رضوی، عارف قنبری (گلگت بلتستان)
-
علامہ جہانزیب (کے پی کے)
-
سید ظہیر زیدی، عالم کربلائی (سندھ)
-
علامہ سید یاسر سبزواری (آزاد کشمیر)
-
ظہیر کربلائی (شمالی پنجاب)







