سیلاب متاثرین کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم کی یکجہتی، علامہ احمد اقبال رضوی کا ضلع مظفر گڑھ کے علاقے شہر سلطان کا دورہ
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے پنجاب کے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے حالات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان کے سیلاب زدہ علاقوں کا بھی دورہ کیا، جہاں متاثرین کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل اور مشکلات کو بغور سنا۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ سید احمد اقبال رضوی اور تنظیمی کارکنان کی خیمہ بستیوں میں متاثرین کو راشن اور ضروریاتِ زندگی فراہم
علامہ سید احمد اقبال رضوی نے متاثرین کو یقین دلایا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور مزید امدادی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ سیلاب زدہ علاقوں کے حالات میں بہتری لائی جا سکے۔
ان کے اس دورے کا مقصد متاثرہ عوام کی سہولت اور فوری امداد فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنانا تھا، اور انہوں نے متاثرین کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔







