آئی ایس او ضلع کرم کے زیر اہتمام پاراچنار میں جشنِ معصومینؑ کی شاندار تقریب
شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن، ضلع کرم جی پی آئی یونٹ کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ پاراچنار میں ایک پرنور محفل بعنوان جشنِ معصومین (ع) منعقد ہوئی۔
اس بابرکت تقریب میں علامہ سید امین شاہ حسین، علامہ اقبال حسین مجلسی اور سابق پشاور ڈویژن سکاؤٹ انچارج لیکچرار اصحاب علی نے خطاب کرتے ہوئے اپنی علمی و فکری آراء پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں : آل محمدؐ ہی صادقین ہیں، امام علیؑ صدیق اکبر ہیں: علامہ مقصود ڈومکی
پروگرام کے اختتام پر جشن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ اس روحانی اجتماع میں سینیئر احباب، ضلعی کابینہ، اساتذہ کرام، یونٹ کابینہ اور کالج کے نوجوانوں نے بھرپور اور کثیر تعداد میں شرکت کی۔







