افغانستان: صوبۂ فاریاب میں سینتیس طالبان واصل جہنم
افغانستان کے صوبۂ فاریاب میں حالیہ چند دنوں کے دوران افغان سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے آپریشن میں سینتیس طالبان ہلاک ہو گئے ہیں-
شین ہوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبۂ فاریاب کے پولیس چیف نے اتوار کے دن کہا ہے کہ افغان سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے حالیہ چند دنوں کے دوران صوبۂ فاریاب میں آپریشن کر کے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ افغانستان کے صوبۂ فاریاب کے پولیس چیف کے مطابق اس آپریشن میں طالبان کے سینتیس عناصر ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے- اس کے علاوہ صوبۂ فاریاب میں طالبان کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے- افغانستان کے صوبۂ فاریاب کے پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ اس آپریشن میں افغانستان کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے کئی دیہاتوں سے بھی طالبان کے عناصر کو مار بھگایا ہے- اس رپورٹ میں افغان سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے جانی نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے- طالبان نے اس خبر کے بارے میں اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-