یمن

یمن کا بحران یمنی عوام اور جماعتوں کے ذریعے حل کرنے پر تاکید

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے نمائندے علی العماد نے حالیہ جنیوا مذاکرات میں کہا ہے کہ یمن کے مفادات کا تحفظ صرف یمنی عوام اور سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں ہی ہو سکتا ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے جنیوا میں نمائندے علی العماد نے یمن کے بحران کے حل میں اقوام متحدہ کی جانب سے سعودی عرب کی جانبداری کی جانب اشارہ کرت ہوئے کہا ہے کہ یمن کے مفادات کا تحفظ صرف یمنی عوام اور سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں ہی ہو سکتا ہے- علی العماد نے کہا کہ سعودی شہزادے یمن کے مفادات کا دفاع نہیں کریں گے- علی العماد نے مزید کہا کہ امریکا بہت سی عالمی تنظیموں کے بھاری اخراجات پورے کر کے ان تنظیموں میں کافی اثر و رسوخ رکھتا ہے- یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے جنیوا میں نمائندے علی العماد نے مزید کہا کہ امریکا اور سعودی عرب اقوام متحدہ میں اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے اس عالمی ادارے میں فیصلہ سازی کے مراکز پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں- انھوں نے مزید کہا کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ یمن کے بحران کے سلسلے میں سعودی عرب کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے درپے ہیں – علی العماد کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری یمن کی قوم کے مفادات کو مدنظر رکھنے کے بجائے اپنے مفادات کے حصول کے لئے کوشاں ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button