یمن

یمن: سعودی حکومت کے تازہ ترین حملوں میں پچاسی افراد شہید اور زخمی

یمن کے صوبہ عمران پر سعودی حکومت کے تازہ ترین حملوں میں پچاسی افراد شہید اور زخمی ہو گئے-

لبنان کے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیر کی رات کو صوبے عمران پر بمباری کی جس کے نتیجے میں یمن کے پینتیس نہتے شہری شہید اور پچاس زخمی ہو گئے- یمن کے مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ یمن کے بے گناہ افراد سعودی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے سے بچنے کے لئے اسکولوں اور متروک عمارتوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں- پیر کی صبح کو عدن اور لحج صوبوں پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری اور ساتھ ہی لحج میں مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں بھی اکتالیس شہری شہید ہو گئے تھے- دوسری جانب یمن کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فوج اور عوامی تحریک انصاراللہ سے وابستہ عوامی دستوں نے یمن پر جاری سعودی حملوں کے جواب میں پیر کی رات کو سات کٹیوشا میزائل، نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر گرائے ہیں – یمنی فورسز نے بارہا کہا ہے کہ وہ اسی وقت سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانا بند کریں گے جب سعودی عرب یمن کے بے گناہ اور نہتے عوام پر اپنے حملے بند کر دے گا-

متعلقہ مضامین

Back to top button