عراق

عراقی فوج کی کاروائی/ درجنوں دہشت گرد واصل جہنم

عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے الانبار صوبے کے جبہ علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے چالیس ارکان کو ہلاک کردیا۔
عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج، پولیس کمانڈو کے دستوں اور مختلف قبیلوں کے مسلح نوجوانوں کی مشترکہ کارروائی میں جبہ علاقہ اور ایک اسٹریٹیجک پل داعش دہشت گرد عناصر کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق صوبہ الانبار کے مغربی حصے الجواعنہ کی جانب، عراق کی مشترکہ فورس کی پیش قدمی جاری ہے۔ دوسری جانب عراقی فضائیہ نے صوبہ صلاح الدین کے فلوجہ شہر میں واقع ایک فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا جہاں داعش سے وابستہ درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یاد رہے داعش سے وابستہ دہشت گردوں نے مغرب بالخصوص امریکہ اور اس کے علاقائی پٹھوؤں کی مدد سے عراق اور شام کے مختلف علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ دہشت گرد عناصر، مقبوضہ علاقوں میں عام شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں اور ان کے ان اقدامات کے نتیجے میں شام اور عراق کے لاکھوں عام شہری جلاوطنی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button