دنیا

قرآنی مقابلہ جیتنے والے کو انعام میں جہاد النکاح (زنا) کے لئے لڑکی ملے گی داعش کا اعلان

سعودی مفتی العریفی کا فتویٰ جہادالنکاح دنیابھر میں اسلام کی بدنامی کا داغ تھا ہی کہ اب داعش کے دہشتگردوں نے اسلام و قرآن پاک کو غیر مسلموں کے لئے نفرت کا باعث بنانے کے لئے ایک اور اقدام اُٹھایا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، فوکس نیوز کے مطابق داعش نے اعلان کیا ہے کہ حفظِ قرآن پاک کے مقابلے میں جیتنے والے کو جہاد النکاح کے لئے لڑکی انعام میں دی جائے گی، اس خبرر ساں ادارے کے مطابق شام و عراق کےعلاقوں میں داعش کے دہشتگردانہ حملے کے دوران یرغمال بنائی جانے والی ازدی اور عیسائی خواتین کو انعام کے طور پر دیا جائے گا۔

یہ اعلان داعش کی جانب سے چلائے جانے والے سوشل میڈیا اوکانٹس سے جاری کیا گیا ہے،جبکہ اس اعلان پر داعش کے دہشتگردوں میں ٰخوشی بھی پائی جارہی ہے، مزید اطلاعات کے مطابق اس مقابلہ میں 10 دہشتگرد حصہ لیں گے جبکہ جیتنے والے تین دہشتگردوں کو انعام میں جہاد النکاح کے لئے لڑکیا ں دی جائیں گی، اور ونر کو سبیا نامی لڑکی دی جائے گی جو دوران جنگ یرغمال بنائی گئی ہے، اس حوالے سے داعش نے ایک مقابلہ لسٹ بھی جاری کی ہے۔

elan

اس قرآن دشمن مقابلے میں شام کی چار بڑی مساجد جن میں مسجد ابوبکر صدیق، مسجد اسامہ بن لادن، مسجد ابو الموصب زرقاوی اور مسجد تقویٰ سے مقابلے کے حریف شامل ہوئے ہیں، ان میں سے مقابلہ جیتنے والے تین دہشتگردوں کو یرغمال بنائی گئی ازدی و عسیائی لڑکیاں انعام میں دی جائیں گی، جبکہ شامی کرنسی نوٹ کے 500 ڈالڑ بھی انعام کے طور پر دیئے جائیں گے۔
قرآن جو مسلمانوں کی مقدس کتاب اور اسلامی قوانین اور احکاما ت کا مجوعہ ہے اس ماہ مقدس رمضان المبارک میں حضرت محمد مصطفی (ص) پر نازل ہوئی ، لہذا اس ماہ میں مسلمان قرآن پاک سے زیاد ہ سے زیادہ مستفید ہونے کی کوشیش کرتے ہیں، قرآن کی تلاوت اور حافظ کرنے کے مقابلہ جات بھی منعقد کیئے جاتے ہیں لیکن اسطرح نہیں جیسے داعش نے پیش کیا ہے۔ داعش کی جانب سے یہ اقدام سراسر قرآن پاک کی توہین کے معترادف ہے، ایک طرف کفار اعلانیہ توہین قرآن کرتے ہیں تو دوسری جانب اسلام کے لبادے میں چھپے داعش کے یہ دہشتگرد کفار کے ایجنڈے پر عمل پیر ا ہوکر باعث توہین اسلام و قران بن رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button