مشرق وسطی

بحرینی عوام کا پرامن انقلاب جاری رہے گا

بحرین کی وعد پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی عوام کا پرامن انقلاب جاری رہے گا-
بحرین کی وعد پارٹی کے سربراہ ابراہیم شریف السید نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بحرینی عوام کا پرامن انقلاب جاری رہے گا- انہوں نے جیل سے رہا ہونے کے بعد تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور بحرینی شہریوں کے تمام حقوق کی بحالی تک اپنی جد و جہد جاری رکھنے پر بھی تاکید کی۔ یاد رہے کہ آل خلیفہ کی نام نہاد عدلیہ نے وعد پارٹی کے سربراہ ابراہیم شریف السید کو حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا تاہم انہیں انیس جون کو رہا کر دیا گیا۔ دوسری جانب بحرین کی نام نہاد عدلیہ نے ایک سترہ سالہ نوجوان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اسے سنائی جانے والی تین سال قید کی سزا کی تایید کردی ہے۔ اس نوجوان پر پانچ سے زیادہ افراد کے اکھٹا نہ ہونے کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس وقت دس ہزار سے زیادہ سیاسی مخالفین آل خلیفہ کی جیلوں میں قید ہیں جبکہ ڈیڑھ سو بحرینیوں کو عمر قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے اقوام متحدہ کی خاموشی کی آڑ میں بحرینی عوام کو اپنے ابتدائی انسانی حقوق سے بھی محروم کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button