مشرق وسطی

شامی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں نے مغربی القلمون کے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق لبنان کی سرحدوں سے ملحقہ شام کے القلمون نامی علاقے کو النصرہ دہشت گرد گروہ کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا گیا اور لبنان اور شام کی سرحدی پٹی میں پوری طرح امن قائم ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت مغربی القلمون کے علاقے "عسال الورد” سے لے کر لبنان کی سرحدوں سے ملحقہ پہاڑیوں تک، پانچ سو پچاس کلو میٹر کا علاقہ، شامی فوج اور حزب اللہ کے مکمل کنٹرول میں آ گیا- العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی عرسال میں وادی حمید علاقے میں ابوبلقیس البغدادی نامی داعش دہشت گرد گروہ کا ایک سرغنہ بھی ہلاک ہو گیا۔ اس سے قبل شامی فوج اور حزب اللہ نے منگل کی صبح صوبہ سویدا کی "سکاکا” کالونی پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ دوسری جانب دہشت گرد گروہوں نے میدان جنگ میں ہونے والی ناکامیوں کے بعد منگل کی صبح شہر دمشق کے کئی علاقوں پر دس راکٹ فائر کئے۔ ان دہشت گردانہ حملوں میں آٹھ شامی شہری زخمی ہوئے جبکہ رہائشی مکانات اور تجارتی مراکز کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button