عراق

داعش عراق کے مستقبل کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، فواد معصوم

عراقی صدر فواد معصوم نے کہا کہ داعش حقیقت میں ایسا گروہ ہے جو سابق بعث پارٹی کے نظریات اور اسلامی تعلیمات کے منافی اصولوں کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس گروہ سے عراق کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ عراقی صدر نے کہا کہ داعش ایسا دہشت گرد گروہ ہے جو عراقی قوم کی کامیابیوں کو نابود کرنے کے درپے ہے۔ فواد معصوم نے کہا کہ روشن فکر افراد اور علمائے دین کو چاہئے کہ لوگوں کو داعش کے خطرے سے آگاہ کرنے کی بھرپور کوشش کریں، خاص طور سے اس لئے کہ یہ گروہ عراق کے نوجوانوں کو فریب دینا چاہتا ہے۔ عراق کے صدر نے کہا کہ قومی آشتی عراق کی بین الاقوامی حمایت جاری رکھنے کے لئے ملک کی اہم ضرورت ہے اور آشتی کے حوالے سے عملی اقدامات کے لئے مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے درمیان مکمل مفاہمت پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button