مشرق وسطی

شام میں درجنوں دہشت گردوں کی واصل جہنم

شام کی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-

شام کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ فضائیہ کے جنگی طیاروں نے درعا کے مضافات میں واقع نوی، ام ولد اور مشرقی الکرک نامی علاقوں میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوگئے اور ان کا جنگی ساز و سامان بھی تباہ ہو گیا- شام کی برّی فوج نے بھی درعا شہر میں واقع درعا البلد اور صوبہ درعا کے شہر عتمان میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک و زخمی کر دیا- دوسری جانب شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ جیش الیرموک کا یہ دعوی غلط ہے کہ راکٹ کے ذریعے شام کی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا گیا ہے- واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ جیش الیرموک نے مشرقی درعا میں واقع ام ولد کے علاقے میں راکٹ کے ذریعے شام کی فوج کا ایک طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button