مشرق وسطی

بحرین: مظاہرین کے خلاف آل خلیفہ کی بربریت

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے پرامن مظاہرین کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے-
اطلاعات کے مطابق بحرین کے شہریوں نے جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو حراست میں رکھے جانے کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں بدھ کے روز بھی مظاہرے کئے- رپورٹ کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی- اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز دارالحکومت منامہ، سترہ اور توبلی شہروں میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے گئے- مظاہرین شیخ علی سلمان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے- مظاہرین نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کو بحرینی عوام کے حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا- واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے شیخ علی سلمان کو آزادی اور جمہوریت سے متعلق بحرینی عوام کے جائز مطالبات کی حمایت کے الزام میں گزشتہ سال اٹھائیس دسمبر کو حراست میں لے لیا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button