مشرق وسطی

بحرین: مساجد کے محافظ مسلمانوں کی گرفتاری

بحرین میں آل خلیفہ حکومت مساجد کی حفاظت کرنے والے نمازیوں کو گرفتار کر رہی ہے-

براثا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے عناصر نے مساجد کو تکفیریوں کے حملوں سے بچانے کی کوشش کرنے والے شیعہ مسلمان نمازیوں کو گرفتار کرلیا- اطلاعات کے مطابق شیعہ مسلمانوں نے تکفیریوں کے اعلان کے بعد کہ وہ شیعہ مسلمانوں کی مساجد پر حملے کریں گے، مساجد کی حفاظت کے لئے عوامی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں البتہ ان کمیٹیوں کے افراد کے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ عام لوگوں کی سیکورٹی کے لئے کوئی خطرہ ہیں- قابل ذکر ہے کہ عوامی کمیٹیوں کے افراد مسجد میں داخل ہونے والوں کی تلاشی لیتے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button