لبنان
حضرت امام خمینی فلسطینی امنگوں کو خصوصی اہمیت دیتے تھے
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی حمایت امام خمینی کی ترجیحات میں شامل تھی-
العالم کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایران کے سفارت خانے میں حضرت امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ ایران اور ہر اس شخص کے ساتھ ہیں جو حق کی بات کرتا اور حق کی سمت ہدایت کرتا ہے۔ ایران نے ہمیں مضبوط بنانے اور مستحکم کرنے کی غرض سے ہماری بھرپور حمایت کی جبکہ اس کے مقابلے میں ہم سے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی رح فلسطینی اہداف اور امنگوں کو پوری طرح سے فوقیت دیتے تھے اور صیہونی حکومت کے وجود کو ناجائز اور اسے سرطانی پھوڑا قرار دیتے تھے-