یمن

یمن میں دہشت گردی پھیلانے میں ریاض اورانقرہ دونوں ملوث ہیں۔ تحریک انصاراللہ

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}تحریک انصاراللہ کی قیادت کے ترجمان حمیدحسین الحمدانی نے اس بات کانکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب اورترکی دونوں یمن کی جارحیت میں دہشت گردوں کوبھیجنے میں متفق ہیں۔

العالم نیوز چینل رپورٹ کے مطابق حمدانی نے آج ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کانکشاف کیاکہ بعض گرفتار دہشت گردوں نے اس بات کااعتراف کیاہے کہ ایک دفعہ شام کے علاقے الرقہ اور ترکی کے شہرانقرہ میں دہشت گردتنظیم داعش کی قیادت کے درمیان سرجوڑ بیٹھ کریہ طے پایاکہ وہ سعودی عرب کی اپیل کوقبول کرتے ہوئے یمن میں دہشت گردعناصربھیج دیں گے۔
اس حوالے سےانہوں نے مزیدکہاکہ سعودی عرب ان دہشت گردوں کو فوج بناکرنجران کی سرحد تک لاتاہے پھر انہیں وہاں سے ہتھیار دے کریمن میں داخل کرتاہے۔
حمدانی نے یہ بھی بتایاکہ650داعشی دہشت گردایسے ہیں جن کوسعوی عرب صرف اس مقصد کے لئے بھیج دیے جاتے ہیں تاکہ وہ یمن میں دہشت گردی کے لئےمنصوبہ بندی کریں،اورادھر تکفیری جماعتیں یہاں سرگرم دہشت تنظیم القاعدہ کی امداد کررہیں ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button