عراق

عراقی فوج کا الرمادی پرحملے،37 داعشی دہشت گرد واصل جہنم

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} عراقی وزارت دفاع کی جانب سے آج یہ اعلان سامنے آیاہے کہ الرمادی میں عراقی فوج اورعوامی رضاکارانہ فورسزکے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں37داعشی دہشت گردہلاک ہوئے ہیں۔

العھد نیوز رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے یہ وضاحت سامنے آئی ہے کہ اب داعشی دہشت گردوں کے پاس وہ طاقت نہیں رہی کہ وہ الرمادی میں اپنے ساتھیوں کے لئےامداد پہنچا سکیں اس لئے کہ اب ہماری فوج نے عوامی رضارانہ فورسزکے تعاون سے ان دہشت گردوں کاگھیراتنگ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب کے دوران الرمادی کے65کلومیٹر علاقوں کوداعشی دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد کرائے گئے ہیں جس کے نتیجے میں وہاں کے الطاش اورالحمیرہ نامی بتسیاں بھی آزادہوئے ہیں۔
ادھر عوامی رضاکارانہ فورس کی جانب سے یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے صوبہ صلاح الدین کے علاقے النباعي،الكسارات،حزرج،الفرحاتية،سيد غريب اورالثرثارکوبھی آزادکرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button