سعودی عرب

بحرین،شیخ النمراورشیخ علی سلمان کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے مظاہرے

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}بحرین میں مختلف علاقوں میں سعودی عرب میں قید آیۃ اللہ شیخ باقر النمرکے ساتھ اظہاریکجہتی اورشیخ علی سلمان کی رہائی کے لئےمظاہرے اوراحتجاجات ہوئے۔
العالم نیوز چینل رپورٹ کے بحرین کے شہروں السنابس،الدّيه،الدراز،المعامير،الجفير،كرزكان،اورالبلاد القديم میں شیخ باقرالنمراوراہلیان قطیف کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے مظاہرے ہوئے،جہاں شریک افراد کاکہناتھا کہ وہ آیۃ اللہ شیخ النمرکوسعودی عدالت کی جانب سے سنائے گئے سزائے کی مکمل مخالفت کرتے ہیں،دوسری جانب ان کامزید یہ بھی کہناتھا کہ ادھرظالم آل خلیفہ کی جانب سے شیخ علی سلمان کوبلاکسی جرم کے کئی عرصے سے قیدمیں رکھا ہواہے،ذرائع کے مطابق ظالم آل خلیفہ کے گماشتوں نے ان پرامن مظاہرین پرآنسوگیس کی شیلنگ پھینکے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button