سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
شیعیت نیوز: کراچی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے ان کی رہائش گاہ عادل ہاؤس پر ملاقات کی۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے حلیم عادل شیخ سے ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندیِ درجات اور لواحقین کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ شبیر حسن میثمی کی تنظیمی دورہ جات کے سلسلے میں سیالکوٹ آمد
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی منظرنامے، آئینی بحران، معاشی چیلنجز اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ مختار احمد امامی، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، علی نئیر جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے جعفر الحسن، ارسلان خالد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔







