ایران : ایک اور اسرائیلی جاسوس پھانسی پر لٹکا دیا گیا
موساد سے تعلق رکھنے والا ایجنٹ خفیہ معلومات لیک کرنے کے الزام میں گرفتار ایرانی عدلیہ کی جانب سے سزا پر عملدرآمد مکمل

شیعیت نیوز: ایران میں ایک اور اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی گئی عدالتی ذرائع کے مطابق، یہ شخص اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے کام کرتا تھا اور ایران کی حساس معلومات دشمن ریاست کو فراہم کر رہا تھا۔
ایرانی عدلیہ سے منسلک میزان نیوز ایجنسی نے اتوار کے روز رپورٹ کیا کہ سزا یافتہ ایجنٹ کو سرکاری طور پر پھانسی دے دی گئی ہے۔ ایرانی پراسیکیوٹر کے مطابق، مذکورہ شخص ملک سے فرار کی کوشش کر رہا تھا لیکن ملک چھوڑنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
عدالتی حکام نے بتایا کہ ملزم، جو موساد کا فعال ہینڈلر تھا، ایران کے سیکیورٹی ڈھانچے سے متعلق اہم معلومات دشمن خفیہ ادارے تک پہنچا رہا تھا۔ اس کی گرفتاری اور بعد ازاں پھانسی ایران کی خفیہ ایجنسیوں کی بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ سے مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں، ایرانی وزارت خارجہ
کئی دہائیوں سے اسرائیل کے ساتھ غیر اعلانیہ خفیہ جنگ میں شریک ایران نے ماضی میں بھی متعدد موساد ایجنٹوں کو گرفتار اور سزا دی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق، اسرائیلی خفیہ ادارہ خطے کے ممالک میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے ایران کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا رہا ہے، تاہم حالیہ کارروائیوں کے بعد یہ نیٹ ورک مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔