سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دو خطرناک دہشتگرد گرفتار، بھاری بارودی مواد برآمد

20 اکتوبر, 2025 20:07

شیعیت نیوز: کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم لشکرِ جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت عبدالرحیم کھوسو اور غلام شبیر نوحانی کے نام سے ہوئی ہے۔ دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے اہم انکشافات کیے ہیں جن سے تنظیم کے دہشتگردی نیٹ ورک کے کئی پہلو بے نقاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 شیعہ نوجوان شہید

تحقیقات میں سامنے آیا کہ عبدالرحیم کھوسو 16 اپریل 2025 کو حیدرآباد میں سی ٹی ڈی موبائل پر حملے میں ملوث ہے، جبکہ غلام شبیر نوحانی اپنے ساتھی پرکاش کے ساتھ آئی ای ڈی لے کر فرار ہونے میں شریک تھا۔

کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کے نشاندہی پر گلستانِ سرمست کے ایک کھنڈر نما کمرے سے تین ہینڈ گرنیڈ، ایک ہزار کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور بم بنانے کا سامان برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق غلام شبیر نوحانی ایک سرکاری ملازم ہے جو چھپ کر کالعدم تنظیم کی مالی معاونت اور دہشتگردی منصوبوں میں سرگرم تھا۔ دونوں ملزمان سنگین مقدمات میں طویل عرصے سے مفرور تھے، جبکہ ان کے تین ساتھی پرکاش، سومار اور مبشر اب بھی فرار ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان دہشتگردی کی مالی معاونت میں بھی ملوث رہے اور جیل میں قید اپنے ساتھیوں کی ضمانت و کفالت کے لیے رقم جمع کرتے تھے۔

1:26 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔