مقبوضہ فلسطین

فلسطینی عالم دین کواسرائیلی عدالت سے10 سال قید وجرمانہ کی سزا

شیعیت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین اور مسجد کے امام و خطیب کو 10 سال قید اور پانچ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 37 سالہ اسیر محمد جمال حافظ جوابرہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوب مغرب میں ’’کفر راعی‘‘قصبے سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہیں صہیونی فوجیوں نے 6 نومبر 2013 ء کو حراست میں لیا۔حراست میں لیے جانے کے بعد ان کے مقدمہ کی 13 بار سماعت کی گئی۔ ان پر عاید الزامات میں ایک الزام ایک یہودی آبا کار کو اپنی کارتلے کچلنے کا بھی عاید کیا گیا ہے اور ساتھ ہی انہیں حماس کے ایک اہم رہ نما کے طورپر متعارف کرایا گیا۔
گرفتاری سے قبل جوابرہ جنوبی جنین میں عرابہ کے مقام پر ایک مسجد میں امام اور خطیب تھے۔ حراست میں لیے جانے کے بعد انہیں’’مجد‘‘ جیل میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button