عراق

عراق،شہادت امام موسی الکاظم علیہ السلام کی مناسبت سے شہرکاظمین کی جانب لاکھوں زائرین پاپیادہ رواں دواں

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} آج سےشہادت امام موسی الکاظم علیہ السلام کی مناسبت سےعزاداری برپاکرنے کے لئےعراق کے گوشہ وکنارسےلاکھوں فرزندان ایمان ومحبانِ اہل علیہم السلام شہرکاظمین کی جانب پیادہ رواں دواں ہیں۔
الفرات نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق شہادت امام موسی الکاظم علیہ السلام کی مناسبت سےعراق کے گوشہ وکنارسے محبانِ اہل بیت علیہم السلام ہاتھوں میں علم اٹھائے شہرکاظمین کی جانب آج اپنے اپنے علاقوں کوخیربادکہہ کر ذکرباب الحوائج امام الکاظم علیہ السلام کی احیاء کے لئےپا پیادہ رواں دواں ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس موقع ادھر بغدادسمیت شہرکاظمین کی جانب سے راہوں میں مختلف مخیرحضرات، اورانجمنوں کی جانب سے ان آنے والے زائرین کے استقبال کے لئے کیمپیں لگائے گئے ہیں جہاں ان کے لئے کھانے پینے کی اشیاء سمیت غسل وآرام کے تمام سہولیات موجودہیں۔
ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ اس حوالے سے اگرچہ سرزمین کی عراق کی امن وامان کی صورت بھی اطمئنان بخش نہیں ہے لیکن محبانِ اہل بیت ان تمام خوف وخطرکوبالائے طاق رکھ اپنے امام علیہ السلام کی شہادت منانے کے لئے روضہ امام علیہ السلام کی جانب پاپیادہ صدق وخلوص کے ساتھ محوسفرہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button