سعودی عرب

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت، شہزادوں کے قتل کا منصوبہ ناکام، 93 افراد گرفتار

شیعت نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ریاض میں سعودی سکیورٹی فورسز نے ملک میں سعودی شہزادوں سمیت اہم اعلیٰ حکومتی شخصیات کے قتل کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 93 افراد کو گرفتار کر لیا۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کر کے 93 افراد کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد  میں سے 65 کا تعلق سعودی عرب سے ہے جو مبینہ طور پر داعش کے لیے کام کرتے ہیں جب کہ یہ دہشت گرد ملک میں اعلیٰ شخصیات کے قتل اور امریکی سفارت خانے پر خود کش دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔  سماجی رابطوں کی مختلف سعودی آئی ڈیز کے مطابق یہ سازش بعض سعودی شہزادوں کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button