عراق

عراقی سکیورٹی فورس کاجنوبی بغدادمیں آپریشن،کئی داعشی دہشت گردپکڑے گئے،1کمانڈر ہلاک۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} بغدادکی قیادت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ آج دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے کئی مطلوبہ داعشی دہشت گردپکڑے گئے ہیں جبکہ ایک کمانڈر کی ہلاکت ہوئی ہے۔
السومرية نيوز رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورس کی جانب سےآج علی الصبح دارالحکومت بغدادکے مختلف علاقوں میں دہشت گردتنظیم داعش کے خلاف آپریشن کیاگیا جس کے نتیجے میں کئی داعشی دہشت گردکے پکڑنے کے ساتھ ایک کمانڈرکی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔
ذرائع کامزید یہ بھی کہناہے کہ ادھرجنوبی بغداد کے علاقے الکرغول،کراد اورزوبع سے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسحلے سمیت آتش گیرمواد بھی برآمدکئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button