عراق

عراق: داعش کے ٹھکانوں سے اسرائیلی اسلحہ برآمد

عراقی افواج نے صوبہ الانبار کے الکرمہ شہر کی جانب اپنی پیش قدمی میں داعش کے ٹھکانوں سے اسرائیلی اسلحہ برآمد کیا ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی افواج نے شمال، جنوب اور مشرق کی سمت سے الکرمہ شہر میں موجود دہشتگردوں پر حملہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ عراقی فوج کی اس کارروائی میں داعش دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں سے صیہونی حکومت کے بنے ہوئے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق عراقی افواج الکرمہ شہر کے شمالی راستے پر تسلط حاصل کر چکی ہیں اور شہر کے مرکزی حصے سے ان کا فاصلہ صرف تین کلو میٹر بتایا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے مزاحمت کے باوجود، عراقی فضائیہ کی مدد سے عراقی افواج کی پیش قدمی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button