مشرق وسطی

بحرین،شیخ علی سلمان کی سماعت اگلے ماہ20مئی تک تاخیر،ان کے ارادے مضبوط ہیں۔ آیۃ قاسم عیسیٰ

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} بحرین کی الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان کے مقدمے کی سماعت ختم ہوچکی ہے۔
العالم نیوز چینل رپورٹ کے مطابق شیخ علی سلمان کی گرفتاری کواگلے ماہ20مئی تک کے لئے تاخیرکی گئی ہے، جس کے خلاف لبنان کی دارالحکومت بیروت بین الاقوامی انسانی حقوق کی جانب سے چوتھا اہم کانفرنس منعقد ہوا جہاں شیخ علی سلمان کی بے گناہ گرفتاری کے حوالے سےشدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
ادھرالمنارٹی وی رپورٹ کے مطابق آية الله الشيخ عيسى أحمد قاسم نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ اس میں کوئی شک ہی نہیں ہے کہ شیخ علی سلمان کے ارادے بہت ہی بلندہے جس کوتوڑناکسی ظالم کی بس بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا اس وقت شیخ سلمان کی حمایت میں پوری قوم سمیت دنیا بھرکی انسانی حقوق کی تنظیمیں،سیاسی،سماجی اورآکادمی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے تمام افراد شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا اس وقت ظالم آلِ خلیفہ کی جانب سےملک کے جیلوں خاص طورسے”جو”سینٹر جیل میں موجود قیدیوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک روارکھاہواہے،جوکوئی انسان توہرگزنہیں کرسکتاہے،جہاں ظالموں نے علماء، استاتذہ، طلاب اورمخلتف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکوبے جاحبس میں رکھا ہواہے،جن کاجرم صرف یہ ہے کہ وہ ملک میں عدل وانصاف چاہتے ہیں۔
انہوں نےآخرمیں کہاکہ ہماری قوم عزت وکرامت والی قوم ہے،جوحق کے مقابلے میں کسی باطل کے سامنے جھکنے والی نہیں ہے،لہٰذا وہ رب کریم کے فضل وکرم سے کامیاب،کامیاب اورکامیاب ہی ہوگی،ہماری قوم اپنے وطن کے ساتھ محبت کرتی ہے،اوریہاں امن ومان واستحکام کے خوہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button