مشرق وسطی

شامی فوج کادرعاپرحملہ احرارالشام کاکمانڈرابوعزام ہلاک۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} شامی فوج نے ملک کے جنوبی علاقے درعا کے کئی علاقوں پر اپنا قبضہ جمالیاہے۔
العالم نیوز چینل نے شامی خبررساں ایجنسیوں کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ آج شامی فوج نے شمال مشرق میں واقع مضافاتی علاقے درعا کے کئی علاقوں کودہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایاہے،جہاں رات گئے النصرہ اوردیگر تکفیری مسلح دہشت گردتنظیموں کے خلاف ایک آپریشن کی گئی جس کے نتیجے میں کئی دہشت گردوں کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے شامی فوج کے ترجمان کاکہناہے کہ فوج نے اس وقت مسیکہ کے مشرقی ومغربی علاقےالخوابی،شنان،الدلافۃ،میلحۃ العطش اوربسری الحریر پردوبارہ قبضہ جمالیاہے۔ جس کے نتیجے میں مسلح دہشت گردوں کواردن کے راستے سے ملنے والی تمام امداد بند ہوگئی ہیں،اوردوسری جانب دہشت گردتنظیم احرارالشام کے کمانڈر ابوعزام جباب بھی ماراگیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button