عراق

عراق میں داعش دہشتگردوں کے ہاتھوں ایک اور وحشیانہ جرم کا ارتکاب

عراق میں داعش دہشتگرد گروہ نے اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے موصل میں تین سو عراقیوں کا قتل عام کردیا-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق میں واقع موصل میں داعش دہشتگردوں نے ان تین سو عراقیوں کا ایسی حالت میں قتل عام کیا ہے کہ اس سے قبل، اس دہشتگرد گروہ نے ان عراقیوں کو قیدی بنالیا تھا- ذرائع کے مطابق ان بے گناہ عراقیوں کا القیارہ کے علاقے میں قتل عام کیا گیا- باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل عام کئے جانے والے عراقیوں میں، سیکورٹی افسروں اور اہلکاروں کے علاوہ، ڈاکٹر، علماء، یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے افراد،تاجر اور عام شہری شامل ہیں- دوسری جانب کرد پیشمرگہ ملیشیا نے سنجار شہر کے مضافات میں ایک کاروائی کرکے ایزدیوں کے، ان اٹّھائیس افراد کو رہا کرالیا جنھیں داعش دہشتگرد گروہ نے قیدی بنا رکھا تھا- اس دہشتگرد گروہ نے موصل کے مغرب میں ایزدی آبادی کے علاقوں خاص طور سے سنجار شہر پر حملہ کرنے کے بعد، وہاں کے لوگوں کا بہیمانہ قتل عام کیا اور ان علاقوں سے ہزاروں افراد کو اغوا کرکے، جن میں عورتین اور بچّے بھی شامل تھے، اطراف کے علاقوں خاص طور سے تلعفر منتقل کردیا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button