مشرق وسطی

بحرینی قیدیوں پر تشدد میں شدت

رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے قیدیوں پر اپنے تشدد میں شدت پیدا کر دی ہے۔ ان کارندوں نے علاج کے لۓ السلمانیہ میڈیکل کمپلیکس لے جائے جانے والے قیدیوں کو بھی اپنے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان سیاسی قیدیوں کے رشتے داروں نے ان اقدامات کے خلاف "الجو” نامی جیل کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور قیدیوں پر تشدد کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب بحرین کی جیلوں کے کمیشن نے "الجو” جیل میں خونریز جھڑپوں اور مظالم کی روک تھام کے لۓ ابھی تک کوئی ٹھوس اقدام انجام نہیں دیا ہے۔ تشدد، توہین آمیز رویہ، کوٹھریوں سے قیدیوں کے باہر نکلنے کی ممانعت اور عدالت میں لے جانے کے موقع پر ان کو زدوکوب کرنا "الجو” جیل کے قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس ملک کے عوام آزادی، عدل و انصاف کی برقراری، امتیازی سلوک کے خاتمے اور منتخب عوامی حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button