یمن

صنعاء اورصعدہ پرسعودی جارحیت جاری،بچے سمیت15افرادشہید۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}ظالم آل سعوداوراس کے اتحادیوں کی جانب سے یمن کے مظلوم عوام پرجارحیت کاسلسلہ آج13روزسے جاری ہے،ذرائع کاکہناہے کہ آج کی جارحیت کے نتیجے میں15مظلوم شہری شہیدہوئے جن میں عورتیں اوربچے بھی شامل ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق ظالم آل سعودکے جنگی طیاروں نے آج صنعاء کے مغرب میں واقع علاقے بنی مطر کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں3عورتیں اور3بچے شہیدہوئے،جبکہ متعددزخمی ہوئے،ذرائع کے مطابق ادھرصعدہ کے قریب چندگھروں پربھی میزائیل داغے گئے جس کے نتیجے میں9افرادشہیدہوئے جبکہ کئی افرادزخمی کے ہونے کی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی طیاروں نے خورالمکسرمیں ایک تجارتی مرکزبھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پوری مارکیٹ خاکسترہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button