مشرق وسطی

بحرین: شیعہ علماء کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے بحرینی علماء کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک شیعہ عالم دین کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق بحرین کے تفتیشی حکام نے شیعہ عالم دین صادق المالکی سے چار گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد انھیں گرفتار کرلیا- بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ عالم دین کی گرفتاری اور ان پر عائد الزامات کے بارے میں کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے- ادھر بحرین کی جمعیت الوفاق اسلامی نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی گرفتاری کو سو دن پورے ہو چکے ہیں- جمعیت الوفاق نے آزادی بیان، شیخ علی سلمان کی جانب سے ملت بحرین کی آزادی، مساوات اور انصاف کے مطالبے کو ان کی گرفتاری کی وجہ قرار دیا ہے- شیخ علی سلمان کے مقدمے کی تین سماعتوں اور ان کی فوری آزادی پر عالمی تنظیموں کی تاکید کے باوجود شیخ علی سلمان اب تک حراست میں ہیں- چودہ فروری دو ہزارگیارہ کو بحرین کی عوامی انقلابی تحریک شروع ہونے کے بعد سے اس ملک میں علماء کی گرفتاری اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے- بحرینی عوام، ملک میں منتخب جمہوری حکومت کے قیام، نسلی امتیاز کے خاتمے اور انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button