عراق

تکریت کے بعد اب موصل آزاد ہوگا

عراقی عوام کو انتظار ہے کہ اب تکریت کے بعد موصل کو تکفیریوں کے قبضے سے آزاد کرایا جائے گا-

عراقی افواج نے کئی محاذوں سے تکریت پر حملہ شروع کیاتھا تاکہ اس شہر کو آزاد کرانے کی، ان کاروائیوں کو مکمل کرلیں جو انہوں نے چںد ہفتوں قبل شروع کی تھیں- عراقی رضا کار فورس کے ایک کمانڈر معین الکاظمی نے کہا ہےکہ ہم نے حکومت سے مذاکرات کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ امریکی اتحاد کو تکریت شہر پر بمباری روکنی ہوگی تا کہ ہم میدان میں اتر سکیں- انہوں نے کہا کہ عراقی عوام کو توقع ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے دیگر شہروں کو بھی آزاد کرالیا جائے گا اور عراقی فورسز اب موصل کی طرف بڑھیں گی جو عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button