یمن

یمن پرسعودی یلغارجاری،60شہری شہید،درجنوں زخمی۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}سعودی فضائی حملوں نے یمن کی دارالحکومت صنعاء اوردیگرصوبوں میں عام مظلوم شہریوں کے اوپرمظالم کے پہاڑتوڑدیے ہیں جس کے نتیجے میں صوبہ صعدہ میں60 عام شہری شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق یمنی صحافی ضیف اللہ الدریب کاکہناہے کہ اس وقت یمن کے علاقوں میں سعودی جاری یلغاربحران میں بے انتہاء اضافہ ہورہاہے۔
ان کاکہناہے کہ ادھرصنعاء کے مغرب میں الصباحۃ میں یمنی انقلابی جماعتوں نے ایک سعودی جنگجو طیارے کومارگرادیاہے۔
ذرائع کے مطابق رابطہ علمائے یمن کے سربراہ عبدالسلام الوجیہ نے اپنے ایک انٹرویومیں کہاہے کہ ہم نے یمنی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے وطن کی حفاظت کی خاطرہتھیاراٹھاکراس جہاد مقدس کے لئےاٹھ کھڑے ہوجائیں کیونکہ وطن عزیزیمن پراس وقت صہیونی امریکی منصوبے کی قیادت سعودیہ کررہاہے جس کے خلاف جہادواجب ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button