یمن

یمن عوامی انقلاب کے خلاف پاکستان سمیت خلیجی ممالک سعودی بلاک میں شامل، امریکہ کی خفیہ پشت پناہی

سعودی خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق فوجی آپریشن میں متحدہ عرب امارات کے 30 جنگی جہاز، بحرین کے 15، کویت کے15۔ قطر کے 10 اور اردن کے 6جنگی جہاز حصہ لے رہے ہیں، جبکہ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں[یمنی عوام] کے خلاف شروع کی جانے والی کارروائی میں پاکستان اور مصر سمیت 5 مسلمان ممالک حصہ بننا چاہتے ہیں۔اورسعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دیگر ممالک میں اردن، مراکش اور سوڈان شامل ہیں۔العربیہ کے مطابق فوجی آپریشن میں متحدہ عرب امارات کے 30 جنگی جہاز، بحرین کے 15، کویت کے15۔ قطر کے 10 اور اردن کے 6جنگی جہاز حصہ لے رہے یں۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن میں قانونی حکومت کے خلاف کارروائیوں میں مصروف حوثی باغیوں[یمنی عوام] کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن پر سعودی عرب کو خلیجی اتحادیوں سمیت 10 ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

غور طلب بات ہے کہ یمن کے عوامی انقلاب کو شیعہ سنی جنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور یمنی انقلابی محاذ انصاراللہ کو ایک باغی جتلانے کی کوشش کرتے ہوئےعوامی طاقت کو کچلنے کے لئے امریکا کی سربراہی میں اپنے استکباری عزائم کے خاکوں کو پر کرنا چاہتے ہیں لیکن فتح عوام کی ہوگي۔

متعلقہ مضامین

Back to top button