عراق

داعش کے خلاف جنگ میں عراقی فوج نے امام حسین کی یادگار سواری دلدل کو میدان میں اتار دیا

داعش کے خلاف تکریت میں جاری جنگ میں عراق کی افواج نے امام حسین (ع) کی یادگار سواری دلدل کو میدان میں اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق 1400 سال قبل کربلا کی سرزمین پر امام حسین (ع) کے زیر استعمال رہنے والے دلدل کو عراقی فوج نے میدان میں جہاد میں لاکر داعش کے یزیدی دہشت گردوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ باطل کے خلاف جنگ میں کربلا کو اپنا آئیڈیل قرار دیا ہے، لہٰذا امام حسین (ع) کی سواری دلدل آج بھی یزیدیت کے خلاف جہاد کی ایک علامت شمار کی جاتی ہے، جس کا اظہار عراقی فوج نے داعش کے خلاف جنگ میں اپنے ٹینک کا نام دلدل رکھ کر کیا ہے، ان مجاہدین کی کربلا سے وابستگی کا یہ ثمر ہے کہ آج داعش تکریت سے فرار کرنے پر مجبور ہوچکی اور بہت جلد عراقی فوج موصل سے بھی داعش کے وجود کا خاتمہ کردے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button