سعودی عرب

سعودی عرب: آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سعودی عرب کے شمالی شہر بریدہ کے عوام نے آل سعود کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-
العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شمالی علاقے میں واقع شہر بریدہ کے عوام نے جمعے کے روز جیل میں تشدد کے نتیجے میں ہمام نامی شہری کے جاں بحق ہونے پر آل سعود کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے سڑکوں کو بند کردیا اور جیل میں ہمام کی موت کی تحقیقات کرنے اور اس کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ سعودی عوام نے سیاسی قیدیوں کی آزادی پر تاکید کرتے ہوئے عالمی اداروں سے قیدیوں کے حقوق کی پامالی روکے جانے کے لئے کوئی اقدام کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ سعودی عرب میں بہت سے قیدی پندرہ برسوں سے بغیرکسی فرد جرم کے جیل میں ہیں۔ اس وقت سعودی عرب کی جیلوں میں تیس ہزار سیاسی قیدی تشدد و اذیت کا سامنا کررہے ہیں۔ ان سیاسی قیدیوں میں معروف سعودی مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ باقرالنمر بھی ہیں۔ بین الاقوامی اداروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ميں آزادی بیان اور سیاسی اجتماعات پر پابندی کے ساتھ ہی حمکراں خاندان، آل سعود مسلسل تشدد اور سرکوبی کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button