مشرق وسطی

بحرین، الوفاق کونسل کے سربراہ کو چھے ماہ قید

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی عدالتوں کی جانب سے غیر منصفانہ اور ظالمانہ فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے اس درمیان بحرین کی اپیل کورٹ نے الوفاق کونسل کے سربراہ جمیل کاظم کے لئے چھے ماہ قید کی سزا کی توثیق کردی ہے
سحر نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی اپیل کورٹ نے فروری کے وسط میں جمیل کاظم کے خلاف سنائي گئي ‎سزا کی توثیق کردی ہے۔ جمیل کاظم کو تیرہ جنوری کو چھے ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ بحرین کی عدالت نے ان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے نومبر دو ہزار چودہ کے انتخابات میں عوام سے شرکت نہ کرنے کی اپیل کی تھی ۔ الوفاق کونسل کے سربراہ کے لئے قید کی سزا کی توثیق ایسے وقت کی گئی ہے جب بحرینی حکومت کے ایک مخالف رہنما سید محمد کاظم، سیکورٹی فورس کے ذریعے زہریلی گیس کے گولے کےحملے کی زد میں آکر ایک ماہ تک کوما میں رہنے کے بعد جمعے کو شہید ہوگئے۔ محمد کاظم نے جنوری کے اوائل میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت تھی جہاں پولیس نے مظاہرین پرزہریلی آنسو گیس کا استعمال کیا اور محمد کاظم زہریلی آنسوگیس کا شکار ہوگئے تھے- یہ مظاہرہ، الوفاق کے ایک سینئر رکن مہدی العکری کو چھے ماہ قید کی سزا سنائےجانے کے دوسرے دن کیا گیا تھا۔ الوفاق کے رہنما مہدی العکری پریہ الزام ہے کہ انہوں نے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کا اہتمام کیا تھا۔ جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو گذشتہ سال اٹھائیس دسمبر کو حکومت کا تختہ پلٹنے جیسے بے بنیاد الزامات میں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ یہ ایسے میں ہے کہ شیخ علی سلمان اور جمعیت الوفاق نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔ شیخ علی سلمان کے خلاف مقدمے کی سماعت اب فروری کے آخر میں ہوگی- شیخ علی سلمان کی گرفتاری پرملک کے اندر و بیرون ملک وسیع پیمانے پر مظاہرے ہورہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button