لبنان

لبنانی زائرین کی بس میں دھماکہ، النصرہ نے ذمہ داری قبول کرلی

شام میں لبنانی زائرین کی حامل بس میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری النصرہ فرنٹ نے قبول کی ہے-
اسکائی نیوز ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی شاخ جبہۃ النصرہ نے اتوار کے روز دارلحکومت دمشق کے علاقے الکلاسہ میں ایک مسافر بس میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے- اس بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور بائیس دیگر زخمی ہوئے ہیں- اطلاعات کے مطابق یہ بم، لبنانی زائرین کی حامل بس کے نیچے نصب کیا گيا تھا- دمشق میں الکلاسہ کا علاقہ، مرکزی بازار کے قریب، حضرت رقیہ بنت حسین علیہ السلام کے روضے سے، کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے- دوسری جانب لبنان کے المنار ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ ایک اور بس میں بم نصب ہونے کا پتہ لگائے جانے کے بعد شام کے سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے ناکارہ بنادیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button