دنیا

ہٹلر سے تشبیہ دینے پر جرمنی میں اسلام مخالف تنظیم پیگیڈا کے بانی لُٹس باخ مان اپنے عہدے سے مستعفی

شیعت نیوز: جرمنی میں اسلام مخالف تنظیم پیگیڈا کے بانی لُٹس باخ مان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے جرمن اخبارات میں غیر ملکیوں کے خلاف باخ مان کے تحقیر آمیز بیانات کے ساتھ ساتھ اُن کی کیمرے سے اُتری ہوئی ایک ایسی تصویر بھی شائع ہوئی، جس میں وہ نازی آمر آڈولف ہٹلر کے بہروپ میں نظر آ رہے تھے۔ دریں اثناء پیگیڈا ہی کی طرز پر لائپزگ میں ایک نئے گروپ ’لیگیڈا‘ کے کل بدھ کو ہونے والے مظاہرے میں پندرہ ہزار افراد شریک ہوئے، جو منتظمین کے دعووں سے کہیں کم تھے۔ اس ریلی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کی تعداد بیس ہزار بتائی جا رہی ہے۔ اس دوران سلامتی کے اداروں کے چار ہزار سے زائد اہلکار بھی موجود تھے۔ 1989ء میں دیورا برلن کے انہدام کے بعد سے مشرقی جرمن شہر لائپزگ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ ریلی کے بعد پیگیڈا کے حامیوں اور مخالفین کے مابین معمولی سا تصادم بھی ہوا اور شرکاء نے ایک دوسرے پر پٹاخے اور بوتلیں پھینکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button