مشرق وسطی

امریکی اتحادیوں نے امریکا کو دھوکا دیا،اتحادی اب اختلاف کا شکار ہیں، بشار اسد

شیعت نیوز: شام کے صدر بشار اسد نے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے حامی ممالک میں اختلاف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدر اردوغان نے اخوان کے بارے میں امریکہ کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کی بعد میں معلوم ہوا کہ اخوان، القاعدہ اور داعش سبھی ایک ہیں اور ترکی ان کی سرپرستی کررہا ہے۔
 المنار کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے حامی ممالک میں اختلاف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدر اردوغان نے اخوان کے بارے میں امریکہ کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کی بعد میں معلوم ہوا کہ اخوان، القاعدہ اور داعش سبھی ایک ہیں ۔اور ترکی ان کی سرپرستی کررہا ہے۔ترکی شام میں نوفلائی زون کے قیام پر اصرار کررہا ہے جبکہ امریکہ نے ترکی کے اس مطالبے کو رد کردیا ہے اردوغان نے اخوان المسلمین کے بارے میں مغربی ممالک کا اعتماد بحال کیا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اخوان اور دہشت گرد گروہوں القاعدہ، اور داعش کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

بشار اسد نے کہا کہ امریکہ کے اندر بھی شگاف موجود ہے وزارت خارجہ ایک طرف اور امریکی فوج ایک طرف حرکت کررہی ہے اور وائٹ ہاؤس کا نظریہ کچھ اور ہی ہے، امریکی اب آشکارا کہتے ہیں کہ انھیں قطر، ترکی اور سعودی عرب نے فریب دیا ہے کیونکہ ان ممالک نےامریکہ سے کہا تھا کہ شام کی حکومت کو گرانا بہت آسان ہے اور شامی حکومت گرانے کے بعد وہاں جمہوری نظام قائم ہوجائےگا لیکن شام میں انتخابات کے بعد ان کی آنکھیں کھل گئیں اور امریکیوں کو معلوم ہوگیا کہ شامی حکومت کو گرانا کوئی آسان کام نہیں ہے اور امریکی اب اپنی نجی محفلوں میں اپنی شکست کا اعتراف کررہے ہیں اور اپنی اس شکست کا باعث ترکی اور سعودی عرب کو سمجھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button