مشرق وسطی

شام:دہشت گردداعش نے حلب میں ایک مرداورایک عورت کوزناکے الزام رجم کرکے شہیدکیا۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}بدنام زمانہ دہشت گردتنظیم داعش نے شام کے شہرحلب کے مضافات میں واقع ایک علاقہ منبج میں ایک مرداورایک عورت کوزنا کے الزام میں سرعام پتھرمارکے شہیدکردیا۔
العالم ٹی وی نےشامی خبررساں ایجنسی سیریانیوزکے حوالے سے بتایاہے کہ دہشت گردتنظیم داعش کے کارندوں نے گزشتہ ہفتے جمعہ کے روزنمازجمعہ کے بعدسینکڑوں افرادکے سامنے ایک آدمی اورعورت کوزناکے الزام میں اس حدتک رجم کیا کہ وہ دونوں دم توڑدیئے۔
خیال رہے اس سے پہلے بھی اس دہشت گردتنظیم کے کارندوں نے شام کے علاقے الرقہ اور دیرالزورمیں خواتین کوزناکے الزم میں رجم کرکے موت کے گھاٹ اتار چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button