مشرق وسطی

مخالفین سے ‘جبری توبہ’ داعش کا نیا ‘اصلاحی’ حربہ

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} شام میں بر سر پیکاردہشت گردتنظیم القاعدہ کی ایک ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ اور دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کو جڑواں بہنیں کہا جاتا ہے مگر ان میں شدت پسندی کا عالم یہ ہے کہ یہ ایک دوسرے کے قیدیوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھانے سے بھی نہیں چوکتے اور انہیں بھی دیگر مخالفین کی طرح اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔
العربیہ نیوزکے مطابق حال ہی میں انٹرنیٹ پر داعش کی جانب سے ایک ویڈیو فوٹیج پوسٹ کی گئی ہے جس میں داعش کے دہشت گردوں کے ہاں النصرہ فرنٹ کے یرغمالی دہشت گردوں کو دکھایا گیا ہے۔ فوٹیج میں داعش کا دہشت گردالنصرہ فرنٹ کے ایک دہشت گرد کے قریب کھڑا اپنے پستول سے اسے ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ اسے کہہ رہا ہے کہ ‘وہ خود بھی داعش کی مخالفت کرنے پر تائب ہو اور کھل کر کہے کہ النصرہ کے لوگ داعش کی بیعت نہ کرکے گمراہی کی راستے پر چل رہے ہیں۔ انہیں جلد از جلد اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر داعش کے امیر کی اطاعت قبول کر لینی چاہیے۔’
ویڈیو میں کچھ دوسرے لوگ بھی دکھائی دیے گئے ہیں۔ جنہیں داعش کا ایک دہشت گرداپنے دوسرے ساتھی کے منہ پر طمانچے رسید کرا رہا ہے اور ساتھ ہی انہیں کہتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو تھپڑ مارتے ہوئے، الجولانی مرتد، النصرہ مرتد اور دولت اسلامی زندہ باد کے نعرے لگائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button