عراق

داعش نے عراق میں دو اور خواتین کو موت کی سزا دے دی

دہشتگرد گروہ داعش نے عراق کے شہر موصل میں دو پارلیمانی انتخابات کی نامزد امیدوار خواتین کو موت کی سزا دے دی ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے موصل یونٹ کے سربراہ سعد معمزین نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موت کی یہ سزا نام نہاد شرعی عدالت کے حکم پر دی گئی ہے۔
معمزین نے کہا کہ ایک نامزد امیدوار ابتسام علی جرجیس، وطنیہ الائنس اور دوسری نامزد امیدوار میران قاضی عرب الائنس میں شامل تھیں۔
عراق کی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے اس عہدیدار نے مزید کہا کہ ان دونوں خواتین نے تین مہینے قبل، داعش کے زیر کنٹرول علاقے کی ایک مسجد میں سزائے موت سے رہائی کے لئے توبہ بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے شام کے بعض مشرقی اور عراق کے بعض شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے اور اسلام کے نام پر اپنے وحشیانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button