مشرق وسطی

بحرین کی وزارت داخلہ نے بے بنیاد بیان جاری کیا

بحرین میں آل خلیفہ کے سکیورٹی اہلکاروں کے ذریعے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر ہونے والے حملے کے خلاف مظاہرے میں شدت آنے کے بعد بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک بے بنیاد بیان جاری کیا ہے ۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر ہونے والے حملے کے خلاف مظاہرے میں شدت آنے کے بعد بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ کرنے سے پہلے ان گھروں میں رہنے والوں سے اجازت طلب کی تھی ۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ بحرین کے سکیورٹی اہلکار بیس نومبر کو البدیع میں ایک بس میں دھماکہ کرنے والے ملزم کو تلاش کررہی تھی۔ بیان میں آیا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے صرف ایک گھر میں تلاشی لی ہے لیکن یہ گھر کس کا تھا اس جانب کوئی اشارہ نہيں کیا ہے جب کا آیت اللہ عیسی قاسم نے کہا ہے کہ میرے اور دوسروں کے گھروں میں کوئی فرق نہیں ہے بلکہ ہر گھر کا احترام ہونا چاہیئے۔
واضح ہو کہ آل خلیفہ کی سکیورٹی فورسیز نے آج صبح شیعہ آبادی والے علاقے "الدراز” میں واقع شیخ عیسی قاسم کے گھر پر دھاوا بول دیا اور ان کے گھر کی تلاشی لی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button