اہم ترین خبریںپاکستان
پنجاب حکومت کی پولیس بوکھلاہٹ کا شکار!گجرانوالہ میں مجلس عزا کے انعقاد پر 15 خواتین پر مقدمہ درج
مجلس عزا کے انعقاد پر شریک خواتین اور مرد وں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اجازت طلب نہیں کی گئی اور علاقے میں دوسرے مسلک کے افراد بھی مقیم ہیں۔

شیعیت نیوز:پنجاب حکومت کی ابن زیاد پولیس بوکھلاہٹ کا شکار!گجرانوالہ میں مجلس عزا کے انعقاد پر مقدمہ کردیا
مقدمہ میں15خواتین کو بھی شامل کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل کے علاقے میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا ۔
مجلس عزا کے انعقاد پر شریک خواتین اور مرد وں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اجازت طلب نہیں کی گئی اور علاقے میں دوسرے مسلک کے افراد بھی مقیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا دورانِ جلوس ہائے عزا نیاز اور سبیلوں کے اہتمام کا اعلان
پنجاب حکومت کا دہرا معیار نقاب ایک طرف سبیلوں کے اہتمام کا اعلان کیا جارہا ہے تو دوسری طرف امام بارگاہ میں ،مجلس عزا کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس سےقبل عمران خان دور حکومت میں بھی گھر میں مجلس عزا کے انعقاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔